(یو این آئی) دارالحکومت میں چكن گنيا اور ڈینگو کے قہر سے ناراض ایک شخص نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا پر آج لیفٹننٹ گورنر کی رہائش گاہ کے باہر سیاہی پھینک دی۔
مسٹر سسودیا کو 12 بجے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کرنی تھی جس کےلئے وہ راج
بھون گئے تھے جہاں برجیش شکلا نام کے ایک شخص نے اپنا غصہ ظاہر کرتے ہوئے ان پر سیاہی پھینکی۔
نائب وزیر اعلی بیرون ملک دورے پر تھے اور دارالحکومت میں چكن گنيا، ڈینگو اور ملیریا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر مسٹر جنگ نے جمعہ کو انہیں دہلی واپس آنے کیلئے کہا تھا۔